تازہ تر ین

پنجاب میں ویکسی نیشن کا عمل سست، مکمل آبادی کو ویکسین لگانے کیلئے ایک سال درکار ۔رپورٹ: مہران اجمل

لاہور (مہران اجمل خان سے)پنجاب میں کرونا ویکسینیشن انتہائی سست روی کا شکار ،محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسین کے حوالے سے مکمل طور پر اعتماد بحال نہ ہو سکا ،محکمہ صحت پرائمری اینڈسیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی ویکسین لگانے کی موجودہ رفتار کے مطابق پنجاب کی مکمل آبادی کو ویکسین کی لگانے کے لئے مزید ایک سال درکار ہو سکتا ہے ، صوبہ بھر میں12سال سے زائد عمر کی آبادی کا صرف 39فیصد حصہ مکمل ویکسینڈڈ ہو سکا ،61فیصد افراد نے ویکسین کی پہلی جبکہ صرف34فیصد افراد نے ویکسین کی دوسری خوارک لگوائی ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو کرونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ساڑھے 11کروڑ کی آبادی میں 8کروڑ 11لاکھ 92ہزار 483افراد ایسے ہیں جن کی عمر 12سال سے زیادہ ہے جنہیں این سی او سی کی جانب سے کرونا ویکسین لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا اومیکرون وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ کے بعد پنجاب میں ہیلتھ ورکرز اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کو عمل شروع کر دیا گیا ہے مگر تا حال شہریوں کی بڑی تعداد کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لگائی جا سکی ۔صوبہ بھر میں اب تک 4کروڑ 92لاکھ 58ہزار 233افراد کو پہلی ویکسین لگائی جا سکی ہے جبکہ 2کروڑ 78لاکھ 98ہزار 152افراد کوکرونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز دی جا سکی ہے اس حوالے سے 3کروڑ 19لاکھ 40ہزار 520افرادمکمل ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں ۔ شہریوں کو مکمل ویکسینیٹڈ کرنے کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے جبکہ گائنی اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ویکسین نہیں لگائی جا ئے گی ۔ دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری کی جانب سے کرونا ویکسین ریڈ کمپین کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی شہریوں کو ان کے گھروں میں ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain