تازہ تر ین

‘مایوس’ کوہلی کو حکام کالز کرتے رہے لیکن وہ پریکٹس میں نہ آئے

بھارتی میڈیاکا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما کی کپتانی سے کچھ مایوس ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لیے کھلاڑیوں کو 3 روزہ قرنطینہ کیے جانے سے قبل باندرا کرلا کمپلیکس ممبئی میں ایک پریکٹس سیشن رکھا گیا جس میں نئے بھارتی کپتان روہت شرما، شاردل ٹھاکر ، ریشپ پانٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی لیکن ویرات کوہلی وہاں نہیں آئے۔
بھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ویرات کوہلی کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سیشن میں شریک نہ ہوئے ۔
عہدیدار کے مطابق بعد ازاں بورڈ حکام نے کوہلی کو شرکت کے لیے کئی کالز بھی کیں لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔
بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ کوہلی آج کیمپ کو جوائن کریں گے۔بی سی سی آئی حکام نے مزید بتایا کہ کھلاڑی جوہانسبرگ جانے سے قبل 3 روز کے لیے بائیو سکیور ببل میں داخل ہوں گے۔
یاد رہے کہ کوہلی کی زیرقیادت ٹیسٹ ٹیم ممبئی میں 3 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد 16 دسمبر کو جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر کو سینچورین میں شروع ہوگا۔
واضح رہےکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain