امریکا نے طالبان کی فنڈز تک رسائی روکنے کیلئے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے افغان ذخائر منجمد کر دیے

بائیڈن انتظامیہ نے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی بینکوں میں موجود افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ذخائر منجمد کردیے۔

مذکورہ اقدام کی سب سے پہلی اطلاع امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دی تھی۔

اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین اور محکمہ خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس کے عہدیداروں نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک حکومتی عہدیدار نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکا میں افغان حکومت کا مرکزی بینک کا کوئی بھی اثاثہ طالبان کے لیے دستیاب نہیں ہوگا’۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کو امریکا میں موجود اثاثوں تک رسائی نہیں ملے گی، امریکی حکام

رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے قبل وائٹ ہاؤس کی طرح امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے مشاورت کی گئی اور بائیڈن انتظامیہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کررہی ہے۔

ساتھ ہی یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بائیڈن حکومت کو مذکورہ ذخائر منجمد کرنے کے لیے کسی نئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد جاری کردہ ایک صدارتی حکم نامے کے تحت طالبان پہلے ہی پابندی کی زد میں ہیں۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے طالبان کی حکومت کو پیسے تک رسائی سے روکنے کی کوشش کے طور پر کابل کو نقد کی ترسیل بھی روک دی۔

دا افغانستان بینک کے قائم مقام سربراہ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ڈالرز کی ترسیل رک جائے گی کیوں کہ واشنگٹن طالبان کو فنڈز تک رسائی نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں: نئی حکومت جامع نہیں ہوئی تو ہر افغان مزاحمت کرے گا، احمد ولی مسعود

بلوم برگ کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک کے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جس میں سے ایک اچھا خاصہ حصہ نیویارک فیڈرل ریزروز اور امریکی مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس میں موجود ہے،

مذکورہ پابندی طالبان کی جانب سے افغانستان پر مکمل قبضے کے پیشِ نظر عمل میں آئی ہے۔

افغانستان کی کرنی افغانی کو طالبان کے قبضے کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پیر سے سخت گراوٹ کا سامنا ہے،

بلوم برگ کے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مسلسل چوتھے روز قدر میں کمی کے بعد منگل کے روز افغانی 4.6 فیصد گر کر فی ڈالر 86.0625 کی سطح پر پہنچ گئی۔

بربریت کی انتہا ، بھارتی فوج کا مقبوضہ وادی میں عزاداران پر بدترین تشدد، نوجوان کو گاڑی تلے روند ڈالا

سری نگر : بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیر میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محرم الحرام کا جلوس نہ نکلنے دیا اور عزاداران کو بدترین تشدد بنایا جبکہ نوجوان کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوس میں عزاداران پر تشدد کیا اور پیلٹ گن سےکئی نوجوان کو زخمی کردیا جبکہ درجنوں کشمیری نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

اس دوران بھارتی فورسز نے ایک نوجوان کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا، اس موقع پر موجود میڈیا  نمائندگان نے کوریج کرنے کی کوشش کی تو بھارتی فورسز کی جانب سے صحافیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اورکیمرے توڑدیئے گئے۔

بھارت کی قابض فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی پر حریت رہنماعبدالحمیدلون نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں مذہبی تہوارمنانےکی بھی اجازت نہیں، وادی میں جلوس پربھارتی فوج کاتشدد قابل مذمت ہے۔

عبدالحمیدلون کا کہنا تھا کہ سری نگرمیں بھارتی قابض فوج نےبربریت کی انتہا کردی ہے، نوجوان کوبھارتی فوج نےگاڑی سےکچلنے کی بھی کوشش کی، پیلٹ گن سےکئی نوجوان بری طرح سےشدیدزخمی ہوئے جبکہ بھارتی فوج نےدرجنوں کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکیاہے۔

دوسری جانب حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے، بھارتی فوج نےلوگوں کو گھروں تک محدود کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں مذہبی اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں مذہبی رسومات پر پاپندی عائد نہیں ہوتی، بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا، کشمیریوں کو اپنی مرضی سے سانس لینے کا حق بھی نہیں۔

کورونا سے مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری،ملک بھر میں مزید 66افراد انتقال کر گئے ، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 639ہو گئی ، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ نو ایک ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 209 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔ ملک بھر میں مزید 3ہزار 974کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 96ہزار 426افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 74ہزار 916، سندھ میں 4لاکھ 14ہزار 850، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53ہزار 836، اسلام آباد میں 94ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 31ہزار 686، آزاد کشمیر میں 29ہزار 790اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 482افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

افغانستان کی صورتحال، کیوی کھلاڑی دورہ پاکستان کیلیے فکرمند

آکلینڈ: افغانستان کی موجودہ صورت حال پر نیوزی کے کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ کیوی کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے فکر مند ہیں، حالات کی وجہ سے کھلاڑی سیکیورٹی پروسیس کا پوچھ رہے ہیں۔

ہیتھ ملز نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیکیورٹی وفد ان دنوں بنگلہ دیش میں ہے جہاں سے وہ پاکستان آئے گا۔

چیئرمین پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا۔ پاکستان کےخلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

15رکنی ٹی20اسکواڈ میں مارٹن گپٹل،کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہینری ایک روزہ اوربین سیئرز، ‏ٹوڈایسٹل، ہیمش بینٹ اور مارک چیپمی، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 3ون ڈے اور 5ٹی20پر مشتمل سیریز کھیلےگی۔ نیوزی لینڈ کی ‏ٹیم11ستمبرکوپاکستان پہنچےگی۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہو گا جب کہ 5ٹی20میچزکی سیریز 25ستمبر ‏سے لاہور میں کھیلی

ملکہ الزبتھ کے تاج سے جڑے چند دلچسپ حقائق جنھیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

برطانیہ شاہی خاندان کا شاہی تاج لوگوں کی دلچسپی اپنی طرف کھینچتا ہے آج ہم اپنے قارئین کو شاہی تاج کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔

اس تاج کا نام امپیریل اسٹیٹ کراؤن ہے اور اسے ملکہ الزبتھ کے والد جارج ششم کے ل    1937میں بنایا گیا تھا لیکن ایک سال بعد ملکہ کی تاجپوشی کے لئے اسے دوبارہ بنوایا گیا۔

تاج کے محرابوں کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ یہ برطانیہ کسی دوسری دنیاوی طاقت کے تابع نہیں ہے۔

تاج کے بیچ میں موجود ہیرے کا نام “کلینن“ ہے اور اس کی مالیت نوے ارب سے زائد ہے۔

 اس تاج کو جب ملکہ کے لئے دوبارہ بنایا جاریا تھا تب اس بات کا خیال رکھا گیا کہ تاج کا ڈیزائن نازک رکھا جائے کیونکہ اس وقت ملکہ کافی کم عمر تھیں۔ْ

تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے

ملکہ کے سر پہ پہنے ہوئے تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خالص سونے سے بنایا گیا ہے۔

اس تاج پر جڑے ہیرے، یاقوت، نیلم اور زمرد کافی بڑھے سائز کے ہیں جن کی وجہ سے تاج بھاری ہے۔ تاج میں جڑے تین ہزار قیمتی پتھر بھی کوئی معمولی نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ یہ وہ نایاب پتھر ہیں جو مختلف جیتی گئی جنگوں میں حاصل کرنے کے بعد تاج میں سجائے گئے۔

تاج کے بیچ میں جڑے قیمتی پتھر کی تاریخ

ملکہ کے تاج کے بیچوں بیچ جڑے نایاب اور خوبصورت پتھر کو“The Cruel” یعنی ظالم بھی کہا جاتا ہے۔

 یہ پتھر 1367میں شہزادہ ایڈورڈ کو دشمنوں کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد تحفتاً دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شہزادہ ایڈورڈ کو “بلیک پرنس“ بھی کہا جاتا ہے۔

خاص موقعوں پر پہنا جاتا ہے

ملکہ اسے ہر سال صرف کورونیشن سرمنی میں ہی پہنتی ہیں اس کے بعد اس کو لندن پہنچا دیا جاتا ہے اور سارا سال وہیں رکھا جاتا ہے۔

اس تاج میں 17 نیلم ، 11 زمرد اور تقریبا 270 موتی کے علاوہ ایک بہت بڑا ہیرا بیچ میں بھی موجود ہے ۔

اس تاج کے حوالے سے ملکہ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ تاج پہننا ان کے لئے اب خطرناک بھی ہوسکتا ہے اس لئے اب وہ اپنا اصلی تاج صرف خاص موقعوں پر پہنتی ہیں۔

تقریب میں تین الگ تاج

1953 میں ملکہ الزبتھ نے اپنی تاج پوشی کی رسم کے دوران تین مختلف تاج تبدیل کئے۔ تقریب میں جاتے ہوئے انھوں نے اپنے پردادا جارج چہارم کا اسٹیٹ ڈائڈیم پہنا اس کے بعد تاجپوشی میں کنگ ایڈورڈ کا تاج ملکہ کو پہنایا گیا جبکہ اپنے محل بکھنگم پیلس آنے کے بعد ملکہ نے امپیریل اسٹیٹ کراؤن پہن

امریکہ کا طالبان حکومت تسلیم کرنے اور فنڈنگ کا فیصلہ

انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق،مسلم معاشروں کی طرح ملازمت،سفر، کام اور دیگر کاموں کی اجازت دینا ھو گی،

سکولوں،کالجوں، یونیورسٹیوں کی آپ گریڈیشن، انفراسٹرکچر کی تعمیر ومرمت پیکج میں شامل ھونگے

امریکی پیکج میں سرکاری ملازمین،سیاستدانوں کی تربیت کا پروگرام بھی شامل،طالبان حکومت اور امریکی امداد کے ادارے یو ایس ایڈ ملکر پیکج پر عمل کرائینگے،

امریکی سفارت خانے پر طالبان کا حملہ نہ کرنا بڑی مثال ہے: ذرائع

ملتان : (سجاد بخاری)  امریکی حکومت نے افغان حکومت کو براے راست فنڈنگ کرنے کا حتمی فیصلہ،طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور مستقبل کا فیصلہ کرلیا گیاہےطالبان کی جانب سے مثبت اشارہ

شاہد آفریدی کی راولا کوٹ رائلز نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت لی

کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو  جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے  2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی۔

ذیشان اشرف 46 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد حفیظ 29 ، وسیم جونیئر 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں جبکہ شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں جبکہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کررہے تھے۔

صدر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈرامہ کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ شہرہ آفاق ترک سیریز کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے۔

صدرِ مملکت کی ڈرامہ کے سیٹ کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر ترک سیریز کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

ان کے اعتماد اور ڈرامے سے ان کی دلچسپی کے لئے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

مہمت نے صدرِ مملکت کے ذریعے تمام پاکستانیوں کے لئے سلام پیش کیا۔

عارف علوی اور ان کی اہلیہ کی ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔

ملاعبدالغنی برادر اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ملاقات

افغان طالبان کے نائب امیر وقطر میں سیاسی دفتر سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ و سابق وزیراعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔

حماس کے سربراہ اور ملا عبدالغنی برادر کی قیادےت میں وفد کی ملاقات رواں ہفتے ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحا کے نامعلوم مقام پر ہوئی۔

اخبار کے مطابق ملا برادر نے حماس کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب یہ رپورٹس بھی منظر عام پر آئی ہیں کہ اسماعیل ہانیہ نے افغان دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد ملاعبدالغنی برادر کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد پیش کی ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور:  رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، لاہو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقع پر دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف فوری کاروائی ہوگی، پچھلے دنوں سمیع اللہ کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی، یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں، ایسے اقدام سے پاکستان کے تشخیص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔