بھارتی ایکٹریس سنی لیون پر فلمائے گائے ہندو دیوی پر مبنی گانے نے ہندوؤں کو مشتعل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنا نیا گانا لانچ کیا ہے جس کا نام مدھوبن ہے اور اس کی ویڈیو میں بالی وُڈ اداکارہ سنی لیون نے کام کیا ہے لیکن اس گانے نے بھارتیوں میں غصے کی لہر دوڑادی ہے۔
شارب اور توشی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے لیکن رلیز کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اس گانے پر تنقیدوں کی بوچھاڑ ہوگئی۔ گانے میں ہندو دیوی رادھا کی بےعزتی کی گئی ہے۔
ہندوؤں کا کہنا ہے اس گانے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ رادھا بھگوان کی سچی پجاری تھی جسے گانے میں ڈانسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ عوام نے سنی لیون اور گلوکارہ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Yearly Archives: 2021
آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلی پوزیشن پر آگئے، مارنش لبوشین نے انگلش کپتان جو روٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔
بیٹرز کی رینکنگ میں مارنس لبوشین پہلے، جو روٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے۔
بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، کیوی کپتان کین ولیمسن چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، سری لنکا کے کرونا رتنے آٹھویں، بابر اعظم نویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر ہے اور فواد عالم 20ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، روی چندر ایشون دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے، ایشون دوسرے، رویندر جڈیجا تیسرے، شکیب الحسن چوتھے اور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

سشمیتا نے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کی خبروں پر خاموش توڑ دی۔
کافی عرصے سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں کہ سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمن شال میں علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ افواہوں کے زور پکڑنے پر سشمیتا سین نے آج ردِ عمل کا اظہار کرنے کا فیصلہ کیا۔
سشمیتا سین کی جانب سے انسٹاگرام پر بوائے فرینڈ روہمن شال کے ہمراہ تصویر اپ لوڈ کرتے ہی علیحدگی کی افواہیں اور خبریں غلط ثابت ہوگئیں۔
سشمیتا سین نے کیپشن میں واضح طور پر لکھا کہ ہم پہلے بھی دوست تھے اور اب بھی دوست ہیں، روہمن اور میرے درمیان ایک لمبے عرصے سے جو رشتہ تھا وہ کب کا ختم ہوچکا لیکن پیار اب بھی برقرار ہے۔
خیال رہے کہ سشمیتا سین اور روہمن شال 2018ء سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور کئی ڈیزائنرز کے لیے ماڈلنگ کر چکے ہیں۔ روہمن شال اور سشمیتا سین کی ایک ساتھ کئی تصاویر موجود ہیں۔

کابل: پاسپورٹس آفس کے باہر خودکش بمبار فائرنگ سے ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی پاسپورٹ آفس کے باہر مشتبہ خود کش بمبار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں پاسپورٹ آفس کے باہر طالبان کے سیکڑوں جنگجو سفری دستاویزات کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور یہ ان کی درخواستیں وصول کرنے کے لیے مخصوص دن تھا۔
کابل پولیس کے ترجمان مبین خان نے بتایا کہ ‘اس کی شناخت کی گئی اور داخلی راستے پر قائم چیک پوائنٹ پر مارا گیا’۔
اگست میں افغانستان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد ان کے جنگجووں کے خلاف کئی حملے ہوچکے ہیں اور اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش کی مقامی تنظیم نے قبول کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جنگجووں کو پاسپورٹ بنانے کے لیے جمعرات کا دن مخصوص کیے جانے کے بعد پاسپورٹ آفس کے باہر سیکڑوں اراکین علی الصبح جمع ہوگئے تھے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طالبان جنگجو پاسپورٹ کس مقصد کے لیے بنا رہے ہیں یا وہ کس ملک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ صحافیوں کو ان سے سوالات کرنے سے روکا گیا تھا۔
طالبان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے پاسپورٹ کی درخواستیں لے کر آنے والے عام شہریوں کو روک دیا اور واپس بھیج دیا جبکہ اندر داخل ہونے سےروکنے پر کئی افراد نے اپنی دستاویزات پھاڑ دیں۔
پاسپورٹ آفس کے ترجمان قاری سیف اللہ تصل کا کہنا تھا کہ ‘طالبان اراکین کو پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل ہجوم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی افراد جھوٹا دعویٰ بھی کررہے تھے کہ وہ طالبان کا حصہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طالبان جنگجووں کو جنوبی شہر قندھار میں بھی پاسپورٹ بنانے کے لیے جمعرات کا دن مخصوص کردیا گیا ہے۔
طالبان نے رواں برس اگست میں اقتدار میں آنے کےبعد پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل روک دیا تھا اور بتایا کہ عملے کی کمی، ناکارہ آلات اور دیگر ناقص انتظامات اس کی وجوہات ہیں۔
تاہم اتوار کو نظام بحال کردیا گیا تھا لیکن افغانستان کے ہزاروں شہری ملک میں بڑھتےہوئے انسانی بحران کی وجہ سے باہر جانے کے لیے بےچین ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی 2 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، یونیسیف کے تخمینے کے مطابق افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے 32 لاکھ بچے سردیوں کے موسم میں غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔
اسلام آباد میں اتوار کو افغانستان کے حوالے سے منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے عالمی برادری پر زور دیا گیا تھا۔
اجلاس میں افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال سے نمٹنے کے لیےہیومینیٹرین ٹرسٹ فنڈ اور فوڈ سیکیورٹی پروگرام کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ ’افغانستان گزشتہ 40 سال سے مشکلات کا سامنا کرتا رہا ہے اور اگر دنیا نے اس وقت کوئی قدم نہیں اٹھایا تو افغانستان میں سب سے بڑا انسانی بحران دیکھنا پڑے گا‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’افغانستان میں جاری افراتفری کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، میں دوبارہ یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ غیر مستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں ہے‘۔

2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کیلئے 100 رضاکار درکار، ہندو انتہا پسند آپے سے باہر
بھارت میں ہندو انتہا پسندآپے سے باہر ہوگئے اور لوگوں کو مسلمانوں کے قتل عام پر ابھارتے ہوئے کہنے لگے کہ 2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کے لیے صرف 100 رضاکار درکار ہیں۔
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے تین روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین شرکاء کو مسلمانوں کے قتل عام پر ابھارتے رہے ،کنونشن میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما بھی شریک تھے۔
کنونشن میں ہندو انتہا پسند لیڈر دھرم داس نے کہا کہ منموہن سنگھ نے کہا تھا وسائل پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے، میں پارلیمنٹ میں ہوتا تو منموہن سنگھ کے سینے میں 6گولیاں اتار دیتا۔
ایک اور انتہا پسند لیڈر انا پرنا نے کہا کہ 2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کے لیے صرف 100 رضاکار چاہیے، اگر انہیں ختم کرنا چاہتے ہو تو انہیں قتل کردو اور جیل جاؤ۔
آنند سواروپ کا کہنا تھا کہ اس سال ہم مسلمانوں اور مسیحیوں کو مذہبی تہوار نہیں منانے دیں گے جبکہ ساگر سندھو راج نے کہا کہ موبائل چاہے 5 ہزار کا ہو، ہتھیار ایک لاکھ روپے والا رکھ لو، مسلمانوں کی جائیدادیں خریدو اور اپنے گاؤں مسلمانوں سے پاک کردو، جو ہندو بن جائے اسے چھوڑ دو جو نہ بنے اسے پتہ ہونے چاہیے کہ وہ مارا جائے گا۔
پربھوآنند نے کہا کہ قتل کرو یا قتل ہونے کے لیے تیار ہوجاؤ ،کوئی دوسرا راستہ نہیں، مسلمانوں کو ایسے نکالو جیسے میانمر سے روہنگیا مسلمانوں کو نکالا گیا تھا۔

طیب اردوان کی نئی مانیٹری پالیسی،ترک لیرا کی قدر میں 4دن میں 57فیصداضافہ
صدر طیب اردوان کی نئی مانیٹری پالیسی کے باعث ترک لیرا کی قدر میں 4دن کے اندر 57فیصداضافہ ہوگیا۔
ترک میڈیا کے مطابق آج بھی لیرا کی قدر میں 10فیصد اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں فی ڈالر لیرا 10اعشاریہ 23پر ٹریڈ ہونے لگا۔
صدر نے ترک لیرا کی قدر کم ہونے پر کم از کم تنخواہ میں اضافہ کردیا تھا۔ اب لیرا کی قدر بحال ہونے پر ترکی میں کم از کم تنخواہ 400ڈالر سے تجاوز گر گئی۔
رجب طیب اردوان نے چار دن پہلے ڈالر کے مقابلے میں لیرا کو حکومتی گارنٹی دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں امن کیلئے پہل کر دی: پرویز الہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں امن کیلئے پہل کر دی، اقوام متحدہ، تمام ممالک اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
چودھری پرویز الٰہی سے ہاؤس آف کامنز کی ممبر انعم قیصر اور اعزازی قونصل جنرل آف مالڈووا محمود الحسن نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کِہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
برطانوی ممبر نے قرآنی آیات سے مزین پنجاب اسمبلی کے ایوان اور نئی بلڈنگ کو دی سٹیٹ آف آرٹ قرار دیا۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔
انعم قیصر کا کہنا تھا کہ برطانیہ، او آئی سی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔ اپاکستان ابھرتی ہوئی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہےیہ خوبصورت اور امن پسند ملک ہے۔

ضلع خیبر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار
خیبرپختونخوا کے ضلع ضلع خیبر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔

مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے حکمت عملی اہم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور تیاریوں کی تعریف کی اور ایل او سی کے کوٹ کوٹیراسیکٹر پر جوانوں سے بات چیت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

کراچی: اومی کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے
شہر قائد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 6 مسافروں کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔
اومیکرون کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں میں 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے آئے ہیں، تمام افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے اورتصدیق کے بعد تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے