تازہ تر ین

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلی پوزیشن پر آگئے، مارنش لبوشین نے انگلش کپتان جو روٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔

بیٹرز کی رینکنگ میں مارنس لبوشین پہلے، جو روٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، کیوی کپتان کین ولیمسن چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، سری لنکا کے کرونا رتنے آٹھویں، بابر اعظم نویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر ہے اور فواد عالم 20ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، روی چندر ایشون دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے، ایشون دوسرے، رویندر جڈیجا تیسرے، شکیب الحسن چوتھے اور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain