نیب سیاستدانوں کی عزت کرتاہےاورکرتارہےگا ، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سیاستدانوں کی عزت کرتاہےاورکرتارہےگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کےمطابق پلی بارگین کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پلی بارگین کی حتمی منظوری عدالت دیتی ہے ، نیب کاادارہ کرپشن کےخاتمےکیلئےبنایاگیا ، دھمکیاں دیں یاکردارکشی کریں نیب اپناکام جاری رکھےگا ، نیب نےزیادتی کی ہےتوآزادعدلیہ سےرجوع کیاجاسکتاہے ، نیب کسی کےخلاف بےبنیادکیس کیوں بنائےگا؟

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، تنقید ضرور کریں لیکن حقائق اور قانون دیکھ کرکریں ، کوروناپھیلانےکےعلاوہ نیب پرتمام الزامات لگائےجاچکےہیں ، تعمیری تنقیدکریں گےتونیب کوبھی فائدہ ہوگا ، عوام کےمفادمیں نیب قانون میں ترمیم کرناچاہتےہیں توکریں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ جوبھی قانون بنائےگاہم اس پرعملدرآمدکریں گے ، نیب ارکان اسمبلی اورسیاستدانوں کی عزت کرتارہےگا ، پاکستان بنانےوالےبھی سیاستدان،بچانےوالےبھی سیاستدان ہونگے ، فیصلےکااختیارنیب کوملےتوڈھائی ماہ میں کیس نمٹادوں گا ، ریفرنسزکےفیصلوں کااختیارنیب نہیں عدالت کےپاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب لاہور10ارب کی رقم متاثرین میں تقسیم کرچکا ہے ، متاثرین50سال بھی گھومتےرہتےشاید10فیصدحصہ بھی نہ ملتا ، پلی بارگین کاتصوردنیاکےمختلف ممالک میں موجود ہے ، نیب شواہدسامنےرکھ کردیکھتاہےکتنی پلی بارگین کرنی ہے ، کسی سےزبردستی پلی بارگین نہیں کرائی گئی ، 90 فیصدکیسزمیں مجھےپتہ بھی نہیں ہوتاکیس کس کےخلاف ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب آئین اورقانون کےبرعکس کوئی قدم نہیں اٹھائےگا ، ایک وقت آئےگاناقدین بھی نیب کےکام کی تعریف کریں گے ، ایک شخص نےبیان دیانیب پراربوں روپےلگ رہےہیں ، نیب حکومت کواربوں روپےدےرہاہے۔

وزیر اعظم نے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جہلم : وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کےپانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے میں ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں ، جو محض 3 سال کی قلیل مدت میں 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے کا بنیادی مقصد تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنانا ہے ، منصوبے کے باعث تربیلا ڈیم سے زرعی مقاصد کےلئے پانی کی دستیابی جاری رہے گی جبکہ 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی۔

منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا، تربیلاپانچویں توسیعی منصوبے سے3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ں گے

اس توسیع منصوبے سے تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔

بڑی تبدیلی کیلئے 72 گھنٹے اہم، طالبان صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی پوزیشن میں آگئے

لاہور : (رپورٹ : اسد مرزا ) افغانستان میں بڑی تبدیلی کے لئے آئندہ 72 گھنٹے اہم ہیں۔ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے انتہائی تربیت یافتہ کمانڈر کا ایک دستہ کابل پہنچ چکا ہے۔ وہ صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

ذرائیع کا کہنا ہے کہ افگان صدر کی جانب سے آرمی چیف کی تبدیلی بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور صدارتی محل کی سیکورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

افغان طالبان کا تربیت یافتہ کمانڈر کا دستہ کابل پہنچ چکا، صدارتی محل کی سیکورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا: ذرائع

طالبان صدارتی محل میں اپنے سورس بنا چکے ہیں وہ گرین سگنل ملتے ہی حملہ کردیں گے، کمانڈو سیکورٹی بارے آگاہ ہیں۔

عمران خان کی سوچ دوسرے حکمرانوں سے مختلف ،اس لیے معترف ہوں مولانا طارق جمیل

پہلا حکمران دیکھا ہے جو چاہتا ہے نوجوان نسل سیرت النبی کا مطالعہ کرے یہ بات پہلے کسی حکمران نے مجھے نہیں کہی 72برس کا کچرا ہے ان کے پاس ٹیم بھی مضبوط نہیں ،اکيلے اپنی جان سے لڑ رہے ہیں ،اتنی جلدی تبدیلی نظر نہیں آت

لاہور (نیٹ نیوز) مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا مستقبل میں عمران خان کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں و ایک الگ معاملہ ہے لیکن ان کی سوچ سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔وزیر عظیم عمران خان سے قریبی تعلق اور ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنہ 1992 سے جس وقت وسیم ساجد قائم مقام صدر تھے سے لے کر موجودہ وزیراعظم عمران خان تک سوائے بینظیر بھٹو کی سب سی ملاقات کی ہے ۔ ویسے تو بہت عرصے سے ہماری سلام دعا ہے لیکن بطور وزیر اعظم جب عمران خان نے مجھے بلایا اور کہا مولانا میں چاہتا ہوں کہ میرے نوجوانوں اپنے نبی کے ساتھ جڑجائیں ،اور ان کی زندگی کو اپنائیں

کرونا ویکسین تیار کرنیوالی کمپنیوں نے 6 ماہ میں26 ارب 50 کروڑ ڈالر کمالیے

ملتان (جنرل رپورٹر):  امریکی فرم فائزر اور بئیو این ٹیک کی ویکسین  کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں بھر گئی۔

فائزر کی شراکت دارنئیو این تیک نے 6 ماہ میں 7 ارب 30کروڑ یورو کمائے۔

امریکی فرم ماڈران کی ویکسین نے 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔

برطانوی کمپنی آسٹرازینیکا کو دنیا کی لیڈنگ ویکسین قرار دیا گیا۔

 آسٹرازینیک کا برطانیہ کی معیشت بحالی میں اہم کردار۔

امکان ہے کہ ایک سال تک ان کمپنیوں کی آمدن ساڑھے 33 ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔

چین میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا

چین میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کینیڈین شہری کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

چین کی عدالت نے کینیڈین شہری مائیکل اسپیور کو یہ سزا جاسوسی اور ملکی راز چرانے کی کوشش کے الزامات میں سنائی ہے۔

کینیڈا اور امریکا کی جانب سے اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اس عدالتی فیصلے کو ’ناقابل قبول‘ اور ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈین شہری کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یاسر شاہ کا ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا

یاسر شاہ کا ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ رواں سال کیریبین پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہونگے۔

 یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے،شاداب خان نیوزی لینڈ سیریز کے باعث سی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔ 35 سالہ کرکٹر 2017 میں بھی ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

واضح رہے سی پی ایل 26 اگست سے شروع ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کا کووڈ کے علاج کیلئے 3 ادویات کا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 3 ادویات کا بین الاقوامی ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج کووڈ 19 کے مریضوں کی حالت میں کس حد تک بہتری لاسکتی ہیں۔

Artesunate، imatinib اور infliximab کی آزمائش 52 ممالک کے 600 سے زیادہ ہسپتالوں میں ہزاروں رضاکار مریضوں پر کی جائے گی۔

11 اگست کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گبرائسس نے ٹرائلز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے زیادہ مؤثر اور قابل رسائی ادویات کی دریافت اب بھی اہم ترین ضرورت ہے۔

Artesunate کو ملیریا کی سنگین شدت کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، imatinib کینسر کی مخصوص اقسام کی روک تھام کے لیے استعمال ہوتی ہے جبکہ infliximab مدافعتی نظام کے امراض جیسے جوڑوں کی تکلیف کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ درجنوں ممالک میں مشترکہ تعاون سے ہونے والی تحقیق سے ٹرائل کو ایک پروٹوکول میں رہتے ہوئے متعدد علاج تک رسائی مل سکے گی، جبکہ مریضوں پر ہر دوا سے مرتب ہونے والے اثرات کا تخمینہ بھی لگایا جاسکے گا۔

ان ادویات کا انتخاب ماہرین کے ایک خودمختار پینل نے کیا اور ان کے خیال میں ان سے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی موت کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹرائل کے لیے ان ادویات کو بنانے والی کمپنیوں نے انہیں عطیہ کیا ہے اور ٹرائل کا حصہ بننے والے ہسپتالوں میں پہنچا بھی دیا گیا ہے۔

تینوں ادویات کا کووڈ 19 کے مریضوں پر ٹرائل ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مؤثر علاج کی تلاش کی مہم کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔

اس سے قبل سولیڈیریٹی ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 30 ممالک کے 500 ہسپتالوں میں زیرعلاج رہنے والے 13 ہزار کے قریب مریضوں پر 4 ادویات کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ابتدائی نتائج اکتوبر 2020 میں جاری ہوئے تھے جن کے مطابق ریمیڈیسیور، ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن ، لوپن ویر اور انٹرفیرون سے ہسپتال میں زیرعلاج کووڈ کے مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

پہلے مرحلے کے ٹرائل کے حتمی نتائج ستمبر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے نئی ادویات کے ٹرائل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی کووڈ کی روک تھام، ٹیسٹ اور علاج کے لیے متعدد ٹولز بشمول آکسیجن، ڈیکسامیتھاسون اور آئی ایل 6 بلاکرز موجود ہیں، مگر ہمیں مزید کی ضرورت ہے، کووڈ کی معمولی سے سنگین شدت کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے۔

ڈبلیو ایچ او کے کووڈ 19 تھراپیوٹک ایڈوائزری گروپ نے artesunate کی ورم کش خصوصیات کے باعث اسے ٹرائل میں جانچنے کا مشورہ دیا تھا، جسے 30 سال سے زائد عرصے سے ملیریا اور دیگر پیرا سائٹک امراض کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اسے بہت محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔

imatinib پر نیدرلینڈز میں ایک کلینکل ٹرائل میں بتایا گیا تھا کہ یہ ہسپتال میں زیرعلاج کووڈ کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

اسی طرح infliximab کو ورم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ کووڈ کے مریضوں میں ورم کی شدت بڑھنے سے پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ڈیموں کی تعمیرکیلیے جمع شدہ رقم کہاں ہے؟

ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے جمع کی گئی رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی کی طرف سے دیے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ چیف جسٹس  پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 27 جولائی کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق فنڈ میں کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی کو بتایاگیا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی رقم سے سرمایہ کاری کردی گئی ہے،ٹریژری بلز پر کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 وزیر آبی وسائل مونس الہی کے مطابق اس وقت دیامر بھاشا مہمند ڈیم کے فنڈ کے اکاؤنٹ میں کل 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے کی رقم موجود ہے۔

خیال رہےکہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانےکے لیے سابق  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  ثاقب نثار نے نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے ڈیم فنڈ قائم کیا تھا تاکہ جمع شدہ رقم سے نئے ڈیمز  تعمیر کیے جاسکیں، فنڈ میں عوام سے چندہ دینے کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

مرکز اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی پر پی پی کی ن لیگ کو اعلیٰ عہدوں کی پیشکش

پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں پیش رفت ہوئی ہے اور مرکز اور وفاق میں اِن ہاؤس تبدیلی کی پیشکش پر لیگی ارکان نے قیادت سے مشاورت کی مہلت مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رابطہ کار نےکہا ہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے حکومتی اتحادی بھی تیار ہیں، حکومت اور اتحادیوں کے25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی ساتھ دیں گے، پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کومرکز اور پنجاب میں اعلیٰ عہدوں کی پیشکش کی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ  ن لیگی رابطہ کاروں نے پیپلز پارٹی کی پیشکش پر مہلت مانگی ہے اور پیپلز پارٹی کے رابطہ کار کو جواب دیا ہے کہ قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

خیال رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز ہی ایک بار پھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوروزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانےکا مشورہ دیا تھا۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر سنجیدہ ہیں تو  پہلے بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور بعد میں عمران خان کے خلاف، تو یہ حکومت گر جائے گی، عدم اعتماد کی تحریک کے لیے پیپلزپارٹی حاضر ہے۔