سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم میں 200 سے زائد افراد گرفتار

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اختیارات ملنے کے بعد سرکاری سطح انسداد کرپشن کے ادارے نے تازہ مہم میں درجنوں حکومتی وزارتوں سے 207 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے گرفتاریوں کا اعلان کیا لیکن گرفتار افراد کا نام نہیں بتایا اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں کب حراست میں لیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب انسداد کرپشن مہم 2017 کے اواخر میں شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں اپنا اقتدار مضبوط کرنے اور ملکی خزانے میں 106 ارب ڈالر جمع کرنے میں مدد ملی تھی۔

عوام طویل عرصے سے حکومت میں کرپشن، عوامی پیسے اور اختیارات کے غلط استعمال کی شکایات کرتے آئے ہیں۔

انسداد کرپشن کے کمیشن نے کہا کہ حالیہ مہم میں 460 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کے نتیجے میں 207 شہریوں اور رہائشیوں کو کرپشن، اختیارات کا غلط استعمال اور فراڈ کے الزامات پر گرفتار کرلیا۔

بیان میں کہا کہ گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے بھیجاجائے گا، جو قومی گارڈ، وزارت دفاع، داخلہ، صحت، انصاف سمیت دیگر وزارتوں سے تعلق رکھتےہیں۔

رواں برس اپریل میں سعودی کمیشن نے بتایا تھا کہ سرکاری اداروں سے 176 افراد کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسداد کرپشن کی مہم 2017 کے آخر میں عروج کو پہنچی تھی جب ولی عہد محمد بن سلمان نے 300 شہزادوں، عوامی رہنماؤں اور کاروباری افراد کو نشانہ بنایا تھا جو سعودی عرب کی شاہی خاندان اور وسیع نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔

سعودی عرب میں 2017 میں غیرمعمولی طور پر فورسز نے ملک کے طاقت ور ترین شخص کو گرفتار کیا تھا اور ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ہفتوں یہاں تک کہ مہینوں تک نظر بند رکھا تھا۔

مذکورہ مہم کے دوران گرفتار کئی افراد کو بعد میں جیل یا حراستی مراکز منتقل کردیا گیا جہاں سےمیبنہ طور پر جسمانی تشدد کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔

دوسری جانب حکومت نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کیے تھے اور نہ ہی تصدیق کی حالانکہ ان میں ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال اور سعودی عرب کی تعمیراتی صنعت کے تائیکون بکر بن لادن بھی شامل تھے۔

ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے 11سوارب روپے کااعلان کیا ، تبدیلی کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بات مانی تو سینیٹ میں حکومت کو شکست ہوئی ، پیپلز پارٹی عوام کے اشاروں پر یقین رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی نہ ماضی میں اشاروں پر چلی اور نہ اب چلےگی ، دیگرجماعتیں سمجھتی ہیں کہ پیپلز پارٹی اشاروں پر چلتی ہے ، ذاتی سیاست کے بجائے اصولوں پر چلنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن ملکروزیراعظم اوربزدارکےخلاف عدم اعتماد لائے تو حکومت گرجائیگی ، مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں ، یکساں اپوزیشن حکومت کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کی بات مان رہی تھی تو اپوزیشن جیت رہی تھی ، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہتی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں ، کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتےہیں ،ہم اپنی تیاری کررہےہیں ، عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے ، وفاقی حکومت کراچی کیلئے کچھ بھی کرنےکو تیار نہیں ، انکو اس بات کی تکلیف ہے کہ پیپلزپارٹی محنت کررہی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت غیر مستحکم ہے۔

امیر ترین افراد کی فہرست میں مارک زکر برگ بل گیٹس سے اوپر آگئے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دولت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے پیچھے ہوگئے۔

غیر ملکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کی طلاق اور بعد ازاں جائیداد کی تقسیم بل گیٹس کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نیچے آنے کی بنیادی وجہ ہے۔

1987 سے بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نمایاں مقام پر  رہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب بل گیٹس اس فہرست میں تیسرے نمبر سے نیچے ہوکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 129.6 بلین ڈالر ہوگئی ہے جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 132 بلین ڈالر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  بل گیٹس کی کمپنی ایل ایل سی نے حال ہی میں سابقہ اہلیہ ملنڈا کو 2.4 بلین اسٹاک منتقل کیے جس کے بعد ملنڈاکے اثاثوں کی ملکیت 5.6 بلین امریکی ڈالر ہوگئی تاہم اس سے قبل مئی میں بل گیٹس 3.2 بلین اسٹاک علیحدہ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے رواں برس مئی میں شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا ، 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے ، زائرین کے لیے کراچی، اسلام آباد اور  لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا ، تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے ، حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

جہانگیر ترین کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مقررکرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا مؤقف سننے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو سنا ہی نہیں گیا اور حکومت نے چینی کی نئی قمیت 89.50 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کے مقررہ نرخ پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں لہٰذا چینی کی قیمت 89.50 روپے مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد عدالت نے حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو جمع کروانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے  تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جب کہ کین کمشنر کو بھی شوگر ملز کی چینی کی سپلائی کا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

29 بڑے شہروں کا پانی خطرناک حد تک زہریلا، کینسر پھیلنے لگا

اسلام آباد : (نیٹ نیوز) ملک کے 29 بڑے شہروں کا 62 فیصد پانی مضر صحت قرار دے دیاگیا ہے۔ دادو اور بہاولپور کا پانی انتہائی خطرناک ، آلودہ پانی کے استعمال سے موت بھی ہو سکتی ہے: وفاقی وزیر کا انکشاف

حکومت کی جانب سے ملک کے 29 بڑے شہروں میں زہریلے پانی کا انکشاف کیا گیا ہے جو کینسر سمیت سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے پانی میں آرسینک کی موجودگی جلد کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر کی طرف سے لیے گئے پانی کے نمونوں کے نتائج کے مطابق ملک کے 29 بڑے شہروں کا پانی آلودہ اور مضر صحت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر آباد، میر پورخاص اور گلگت بلتستان کا پانی 100 فیصد غیر محفوظ ہے جب کہ ملتان 94، کراچی 93، بدین 92،  بہاولپور 76، سرگودھا 83، حیدرآباد  80، مظفر آباد 70  اور سکھر کا 67 فیصد پانی مضر صحت ہے۔

ایوان کو بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب نے پینے کے پانی کے معاملے پر بہت کام کیا ہے، پینے کے پانی کے معاملے پر تمام صوبوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قوانین پاس کرنے چاہئیں۔

سی ای او ہیلتھ کی نااہلی، خسرہ مہم کے باوجود روبیلا وائرس پھیل گیا

لاہور: (مہران اجمل خان سے) محکمہ صحت پرائمری کی ناکام پالیسیوں نے شہریوں کی زندگیاں داوپر لگا دیں ، سی ای او ہیلتھ  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی نا اہلی شہر میں خسرہ مہم کے باوجود “روبیلا” وائرس پھیلنے کا انکشاف۔

روبیلا وائرس متعدی بیماری جو خسرہ سے زیادہخطرناک ہے، جوڑوں اور دماغ میں سوزش ہوتی ہے۔: ماہرین

لاہور میں خسرہ کے 80 سےزائد کیسز رپورٹ ،    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ویکسین مہم بھی ناکام ۔ متاثر ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس تا حال ایم ایم آر ویکسین کی صحولت ہی موجود نہیں جس کے باعث بچوں کو ای پی آئی کمپین میں صرف خسرے کے ٹیکے ہی لگائےجاتے ہیں جس کے باعث بچوں میں روبیلا وائرس عام ہوتا جارہاہے۔

عالمی سازشوں کے باوجود گوادر فیز ون آئندہ سال مکمل ہوگا

 ملتان : (سجاد بخاری) فیز ون 2022 میں مکمل ہوجائے گا، پروجیکٹ 3 فیز پر مشتمل۔

چینی ورکرز 2025 میں مکمل ہونے والا فیز ون 2022 میں مکمل کر لیں گے ۔

دوسرا فیز 2025 کی بجائے 2022 میں ہی شروع ہوجائے گا۔

فیز ون میں سب سے بڑا گوادر ائیرپورٹ ، گوادر کینٹ ، چائنیز کمپنی کے لئے فری زون اور ایکس پرس وے شامل

چینی ورکرز اور انجینروں نے نے دئیے گئے ساڑھے 3 سال سے قبل ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

شدت پسندوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بات جاری : امریکہ

افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہں ہوا  انخلاکے باوجود قطر سے آکر حملے کرنا امریکہ کو مہنگا پڑسکتا ہے، صھافی کے اغوا اور ریڈیو سٹیشن مینیجر کے قتل میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں : طالبان ترجمان

امریکہ فضائی حملے بند کرے حالات کا ذمی دار ہوگا، تنصیبات پر حملہ کریں گے: طالبان کی دھمکی

افغان فضائیہ کیلئے جہاں ممکن ہوا فضائے حملے کریں گے: پینٹاگون کا جواب

ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پربات چیت جاری ہے۔

جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے، افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو ایسے اقدامات نہیں کرنا چاہئیں جس سےصورتحال بگڑے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے، افغان فضائیہ کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوا حملے کریں گے۔

جان کربی نے مزیدکہا کہ پاکستان کےساتھ پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پربات چیت جاری ہے، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا سبب ہیں، ان کا خاتمہ مشترکہ سوچ ہے۔

وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا

لاہور : وزیر اعظم عمران خان نےسگیاں میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کردیا اور کہا میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سگیاں پہنچے ، جہاں‌ انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو سگیاں میں میاواکی جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 100کنال پر محیط جنگل میں165000پودےلگائے جا رہے ہیں، میاواکی پودےعام جنگلات کی نسبت 10گنازیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے میاواکی جنگل کیلئے پودا بھی لگایا، اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے ، میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباددیتاہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 2013تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں2013سے2018تک ایک ارب درخت لگائے، طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

وزیراعظم مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو کم از کم ایک پودہ لگانا چاہیے کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کےدرجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔