اپوزیشن میں استعفوں، لانگ مار چ کی ہمت نہیں، مدت پوری کرینگے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ،انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے،ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی،پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں،یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے،حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے،منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے باوجودپی ڈی ایم نے عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی،اپوزیشن ٹولہ اپنی منفی سیاست کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ، یہ عناصر کورونا کی حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں ، مذموم عزائم کے لئے لوگوں کی زندگیوں کو داو پر لگانا پی ڈی ایم کی خود غرضی ہے ۔

سپریم کورٹ کا 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے اور 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے مستقل سیکرٹری قانون کی عدم تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کو ایڈہاک ازم پر نہیں چلایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ احتساب عدالتوں کے قیام کو کیوں لٹکایا جا رہا ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ وزارت خزانہ اور اسٹبلشمنٹ سے منظوری ہوچکی، گیارہ جنوری سے عملے کی بھرتیاں شروع ہونگی۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کرپشن کیس کا فیصلہ رواں ماہ ہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب اور حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلی۔ کیس کی مزید سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

بھارت نے ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل پاکستان مخالف مہم شروع کردی

واشنگٹن: ایک ریپبلکن قانون ساز نے 117 ویں کانگریس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان سے اس کے امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تاہم امریکی میڈیا نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ‘یہ قانون سازی ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سالہ اقتدار اور اس دوران پاکستان سے الجھن کے شکار تعلقات کے بعد اگلی جو بائیڈن انتظامیہ کے پاکستان کی طرف آنے والے طرز عمل پر غیر یقینی کے دوران سامنے آئی ہے’۔

واشنگٹن ٹائمز کے اخبار نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ ‘ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے اس بل کے آگے بڑھنے کا کوئی اشارہ نہیں ہے’۔

بل کو پیش کرنے والے ایریزونا سے تعلق رکھنے والا ممتاز ریپبلکن کانگریس مین اینڈی بگس ہیں جو کمیٹی کے رکن نہیں ہے۔

تاہم ان تعلقات میں ٹرمپ انتظامیہ کے آخری دو سالوں کے دوران کچھ بہتری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جب اس نے پاکستان کی مدد سے افغان طالبان کے ساتھ امن عمل کا آغاز کیا۔

اس عمل کے نتیجے میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوا تاہم وہ افغانستان سے فوجیوں کے مکمل انخلا کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے۔

جو بائیڈن کی آنے والی انتظامیہ صدر ٹرمپ کی طرح فوجی انخلا کے خواہاں نہیں ہے تاہم وہ افغانستان میں امریکا کے فوجی اثر و رسوخ کو بھی کم کرنا چاہتی ہے۔

واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ نئی انتظامیہ اپنا دور اقتدار پاکستان کے ساتھ کسی بڑے ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ شروع نہیں کرنا چاہے گی کیونکہ اس سے افغانستان میں امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہوسکتی ہیں۔

اس بل کو منظور کرنے کے لئے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہوگی کیونکہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے بھی نشاندہی کی کہ 117 ویں کانگریس کے پہلے دن – اتوار کے روز پیش کیا جانے والا بل ‘امریکی میڈیا کی بہت کم توجہ اپنی جانب کھینچ سکا تاہم اس نے بھارت میں سرخیوں کو جنم دیا جو طویل عرصے سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے’۔

جہاں چاہو احتجاج کر لو قانون کی خلاف ورزیاں نا قابل برداشت:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کواحتجاج کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلےتاہم قانون کو ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

منگل کواسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کوئٹہ میں جاری ہزارہ برادری کے احتجاج پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کل  کوئٹہ دورہ کیا اور ہزارہ برادری سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرعظم نے کہا کہ جس کو احتجاج کا شوق ہے وہ پورا کرے۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے مشاورت کےبعد پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دی اور ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کوہاتھ میں لینےکی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گا

امریکی کرونا ویکسین کا استعمال:کئی افراد کے چہروں پر داغ ابھر آئے

ایک ہی وقت میں ، بہت سارے لوگ الجھن کا شکار ہیں کیونکہ ، جب کہ وہ انفیکشن سے خود کو بچانا چاہتے ہیں ، وہ بھی ویکسینیشن سے ممکنہ ضمنی اثرات سے خوفزدہ ہیں۔ انہیں شک ہے کہ آیا ترقی کی تیز رفتار رفتار کو دیکھتے ہوئے ، یہ ویکسین دراصل محفوظ ہیں ، یا ممکنہ ضمنی اثرات کا مناسب طور پر مطالعہ کیا گیا ہے۔

تو ویکسین کے کیا رد عمل عام ہیں ، اور کون سے ضمنی اثرات ممکن ہیں؟
عام طور پر ویکسی نیشن رد عمل

ویکسینیشن کے بعد کچھ خاص رد عمل ظاہر کرنا معمول کی بات ہے: انجیکشن سائٹ کے ارد گرد لالی ، سوجن یا درد ہوسکتا ہے۔ ٹیکے لگانے کے بعد پہلے تین دن میں تھکاوٹ ، بخار ، سر درد اور درد کے اعضاء بھی غیر معمولی نہیں ہیں۔

ویکسین کے یہ عام رد عمل عام طور پر ہلکے اور کچھ دن بعد کم ہوجاتے ہیں۔ وہ ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین کام کر رہی ہے ، کیونکہ اس سے مدافعتی نظام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور جسم اس انفیکشن کے خلاف اینٹی باڈیز تشکیل دیتا ہے جو ویکسینیشن کے ذریعہ صرف “فرضی” ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم خود ارادیت منایا ، مظاہرے ریلیاں نکالی گئیں

بھارتی مظالم اور غیر قانونی قبضے سے جان چھڑانے کیلئے دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت کا دن منارہے ہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی اور خودارادیت کیلئے جدوجہد کی جانب عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو دہائیں بیت گئیں ہیں، تاہم کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھمنے کی بجائے اور تیز ہوگیا ہے۔ سینکڑوں شہادتوں، پیلٹ گنوں سے معذوری اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی جنون پکڑ رہا ہے۔

کشمیریوں کا بڑا مطالبہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت ہے، جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی حمایت اور اس دیرینہ تنازعے کے حل سے متعلق اقوام متحدہ اور عالمی بر ادری کو وعدے یاد دلانے کےلئے یہ دن ہر سال پانچ جنوری کو یوم حق خودارایت کے نام سے منایا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے سرحد کے آر پار اور دنیا بھر میں موجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے سیمینار، مذاکروں احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کرتے ہیں،اس حوالے سے آج بھی سیمینار زکا انعقاد ہوگا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

اس حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف ایکشن اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے کئے گئے وعدوں و یقین دہانیوں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پانچ جنوری1949 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا گیا تھا اور انہیں آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی 176 رنز اور ایک اننگز شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ظفر گوہر 37، 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فہیم اشرف نے 28، عابد علی نے 26 اور فواد عالم نے 16، حارث سہیل نے 15 اور محمد رضوان نے 10 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 6 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کین ولیمسن کے حصے میں بھی آئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 297 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے ولیمسن کی شاندار ڈبل سنچری اور ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت 695 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی تھی

ایران نے انٹرپول سے امریکی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

تہران : ایران نےدوبارہ انٹرپول سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  ایران نےدوبارہ انٹرپول سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سمیت 48 امریکی افسران کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے،ایران نے امریکی صدر سمیت 48 افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹر پول کو درخواست جمع کروادی ہے۔ترجمان برائے ایرانی جیوڈیشری کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنیوالوں کو سزا دینے کیلئے سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ برس جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر حملے میں ملک کی سب سے اہم اور طاقتور قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 47 دیگر حکام کو قرار دیا تھا۔ایران نے انٹرپول سے ان افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔

کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دینے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں اور  ان کے سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دینے کے عزم  کا اعادہ کیا گیا  ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس  پی آر )کے  مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت  جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے اور ملک کے اندرونی سیکیورٹی ماحول  اور سرحدوں کی صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا ۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری سمیت مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دشمن کی ممکنہ مہم جوئی ناکام بنانے کے لیے آپریشنل تیاریوں میں اضافے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

آرمی چیف نے  ہدایت کی کہ تمام درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اعلیٰ ترین صلاحیتیں و استعداد برقرار رکھی جائے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کورونا وباء سے نمٹنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے امن کے لیے قربانیاں دینےوالےشہدا ءخاص کر بلوچستان کے واقعات کے شہداء کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردوں اوران کےسہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دیں گے۔

نیب نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا

لاہور: نیب حکام نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا۔ نیب نے دعویٰ کیا 48 بنک اکاونٹس میں 1 ارب 45 کروڑ خطیر رقم جمع ہوئی۔

جی این این کے مطابق نیب کی زیر حراست سابق وزیر خارجہ خواجہ خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا نے کا دعویٰ کر دیا ۔
نیب ذرائع کے مطابق یہ بنک اکاونٹس خواجہ آصف، انکی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے جبکہ ان اکاونٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں،ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے بے نامی داروں کے اکاونٹس میں رقوم اور تعلق سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے،تاہم خواجہ آصف سے انکے بے نامی داروں کو روبرو بیٹھا کر بھی تفتیش ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو چند روز قبل گرفتار کیا ۔ ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔