تازہ تر ین

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کئی علاقوں میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain