تازہ تر ین

‘پی ٹی آئی نے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات بتا دیں، ایک ایک پیسے کا ریکارڈ موجود’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات بتا دیں، ایک ایک پیسے کا ریکارڈ موجود ہے، رپورٹ میں کہاں لکھا ہے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ آئی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ برطانیہ میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفاف طریقے سے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کرے، تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ نوٹرائزڈ ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ن لیگ کے حوالہ ہنڈی اور ٹی ٹیز سے پیسے آتے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کو اسکروٹنی کمیٹی نے فارغ کر دیا، تحریک انصاف کے خلاف بیانیہ بنانے والوں کو شکست ہوئی، بلاول بھٹو اور مریم بھی سامنے آئیں اور اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائیں، ن لیگ بتائیں یہ بھون داس کون ہے جو ان کے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجتا رہا، بلاول نے بھی 35 کروڑ کا حساب دینا ہے، اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی 11 اکاؤنٹس چھپا رکھے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain