گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے سری لنکن شہری قتل کیس میں ایک ملزم کو سزا سنا دی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں سری لنکن شہری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عدنان کے اعتراف جرم کرنے کے بعد اسے سزا سنا دی۔
اے ٹی سی نے ملزم عدنان کو قتل کیس میں ایک سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم عدنان نے واقعے کی ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی اور ویڈیو میں مجرم عدنان نے ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔ عدنان کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔