تازہ تر ین

پی ایس ایل 7 کیلئے تیار ، بابر اور رضوان کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے: شاہین

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لیے تیار ہیں ، بابر اعظم اور محمد رضوان کو آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
فاسٹ باؤلر نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ کپتانی کا پریشر نہیں لے رہے ، ساری توجہ اچھی باؤلنگ کرنے پر مرکوز ہے ، کورونا کے باعث مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر ہر صورتحال کے تیار رہنا چاہیئے۔
شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کپتانی اور باؤلنگ سے متعلق بات چیت کی ہے ، امید ہے پی ایس ایل میں اچھے میچز ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain