تازہ تر ین

امریکی جنگی طیارہ بحری بیڑے پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی جنگی طیارے کوبحری بیٹرپرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔ حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیٹرے پرلینڈ کررہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ امریکی بحری بیڑہ ساؤتھ چائنا سمندرمیں موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain