نئی دہلی: (ویب ڈیسک)
امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون کے بھارتی ترنگا چھاپنے پرہندوانتہاپسند غصے میں آگئے اور ایمیزون کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے جوتوں پربھارتی ترنگا چھاپ دیا۔ ایمیزون کے اس اقدام پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے اورایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ایمیزون کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کا کہنا ہے بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں گے۔
مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔