تازہ تر ین

یوکرین میں فوجی اہلکارکی گارڈز پرفائرنگ،5سکیورٹی گارڈز ہلاک

کیف: (ویب ڈیسک)
یوکرین میں ایک فوجی اڈے پرایک فوجی نے فائرنگ کرکے 5 سیکورٹی گارڈز کوہلاک کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکارنے فوجی اڈے پرتعینات سیکورٹی گارڈز پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی گارڈز ہلاک اوردیگر5 زخمی ہوگئے۔
حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گارڈز کواسلحہ فراہم کرنے کے وقت پیش آیا۔سیکورٹی حکام نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتارکے لئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain