تازہ تر ین

کینیڈین سرحد کے قریب بھارتی خاندان کی ہلاکت؛ ریاست گجرات میں 6 افراد گرفتار

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے گزشتہ ہفتے امریکا اور کینیڈا کی سرحد کے قریب سردی سے منجمد ہونے والے 4 شہریوں کی ہلاکت کے بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ زیادہ تر مغربی ریاستوں پنجاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بھارتی ہر سال امریکا اور کینیڈا کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
امریکا اورکینیڈا میں بہتر زندگی اور ملازمت کے مواقع کی تلاش کے دوران وہ سخت موسمی حالات کا مقابلہ بھی کرتے ہیں۔
گجرات میں پولیس نے کہا کہ سرحد پولیس کی جانب سے پاسپورٹ اور دیگر سامان کی تصاویر فراہم کی گئی جس کے بعد تفتیشی افسران نے انکشاف کیا کہ ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ اب ہم انسانی اسمگلروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس خاندان اور دیگر افراد کو غیر قانونی راستے کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے 6 افراد ریاست میں ایک ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی چلا رہے تھے۔
کینیڈا کے صوبے مینیسوٹا کے ساتھ سرحد علاقے میں ایک مرد، عورت، بچہ اور نوعمر مردہ پائے گئے جس کے بعد حکام نے ایک امریکی شخص پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ حکام غیر قانونی امیگریشن کیس کی تحقیقات کے لیے امریکا اور کینیڈا کے سرحدی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain