راولپنڈی : (ویب ڈیسک)
لڑکے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے صدر واہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لڑکے کے والد نے بیان دیا کہ ملزم حبیب الرحمان نے میرے بیٹے کو اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے ملزم کو قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی۔ اے ایس پی پوٹھو ہار کا کہنا ہے کہ زیادتی و استحصال جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں، اس حوالے سے راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔