تازہ تر ین

نوشکی میں 9، پنجگور میں 6 دہشتگرد مارے گئے، 4 جوان شہید ہوئے: شیخ رشید

ملتان: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں پاک فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، نوشکی میں 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار جوان شہید ہوئے، پنجگور میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری فورسز دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
خیال رہے گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔ پنجگور میں دہشتگردوں نے 2 اطراف سے سکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain