تازہ تر ین

اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بہارہ کہو کےعلاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کوموقع پر پہنچنے، ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بنا پرپیش آیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain