تازہ تر ین

شام میں امریکی فوج نے داعش کے سربراہ کو آپریشن کے دوران مار ڈالا

شام: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے موجودہ سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ایک آپریشن کے دوران شمال مغربی شام میں ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی، جن کا اصلی نام المولا یا حاجی عبداللہ بتایا جاتا ہے، 2019 میں داعش کے پہلے سربراہ ابو بکر البغدادی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات میری ہدایت پر امریکی فورسز شمال مغربی شام میں امریکی عوام اور اتحادیوں کی حفاظت اور دنیا کو ایک محفوظ جگہ بنانے کے لیے ایک کامیاب آپریشن کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔ تمام امریکی آپریشن کے بعد حفاظت سے واپس آگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain