تازہ تر ین

بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی کریں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی کریں گے، ایل او سی پر بسنے والا ہر شہری غازی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، سید علی گیلانی نے کہا “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”، سید علی گیلانی کے نعرے نے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیا، ایل او سی پر بسنے والا ہر کشمیری غازی ہے، ایل او سی پر کوئی گھر ایسا نہیں جو گولیوں سے چھلنی نہ ہو۔
ادھر صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 74 سال سے ظلم و بربریت جاری ہے، 42 لاکھ ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل پر مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کےغیر آئینی اقدام کیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی آواز گونج رہی ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہترین کردار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain