بوگوٹا: (ویب ڈیسک) کولمبیا کی فوج نے بڑی مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ٹن کوکین پکڑ لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمگلرز ایک آبدوز نما کشتی کے ذریعے سمندر کے راستے منشیات لے جارہے تھے۔
کولمبیا کی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو قبضے میں لے لیا، کشتی کے خفیہ خانوں سے 4 ہزار کلوگرام کوکین برآمد ہوئی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔





































