تازہ تر ین

ہسپانوی بادشاہ، ڈنمارک کی ملکہ اور سلووینیا کے وزیراعظم کورونا کا شکار

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین کے 54 سالہ شاہ فیلیپے ششم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ گذشتہ رات مرض کی علامات محسوس کر رہے تھے۔ دوسری جانب ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے باوجود ڈنمارک کی 81 سالہ ملکہ مارگریٹ دوم کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ادھر سلووینیا کے وزیراعظم جانز جانسا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
دریں اثنا برطانیہ کی وزیر صحت گلین کیگان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain