تازہ تر ین

25 گھنٹے 35 منٹ پر مشتمل انٹرویو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

اوہائیو: (ویب ڈیسک) دو ڈسک جوکیز نے 25 گھنٹے 35 منٹ تک ایک دوسرے کا انٹرویو لیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے زکیری سنوٹکو اور کولن کینیڈی نے براہِ راست انٹرویو منعقد کیے جبکہ انسٹاگرام اور ٹوئیچ پر بھی انٹرویو لائیو کیا گیا۔
زکیری سنوٹکو 808s اور جان کیرل یونیورسٹی کے ڈبلیو جے سی یو-ایف ایم میں Mixtapes نامی شو کے ایگزیکیوٹیو پروڈیوسر ہیں جبکہ کینیڈی شو کے کو-پروڈیوسر ہیں۔
دونوں ڈسک جوکیز نے 25 گھنٹے سے زائد ایک دوسرے کا انٹرویو لیا جس سے انہوں نے ریڈیو پر طویل ترین مدت کے انٹرویو کا عالمی اعزاز جیت لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کھٹمنڈو (نیپال) کے ایک ڈسک جوکی بھنو بھکتا نیرولا نے بنایا تھا۔ نیرولا نے شعبہ سیاحت کے ماہر اینگ فنجو شرپا سے انٹرویو کیا تھا جس کا دورانیہ 25 گھنٹے 26 منٹ تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain