اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز بھی مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف نہ دے سکے، حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں، مختلف برانڈز کے گھی اور آئل سمیت دالیں بھی دستیاب نہیں۔
مہنگائی کے مارے عوام پریشان ہو کر رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز بھی ریلیف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں، حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹور پر دال مسور 85 روپے فی کلو، سفید چنے 53 روپے جبکہ دال چنا 17 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب مہنگائی کا طوفان تو دوسری جانب اشیائے خورونوش سرکاری سٹورز پر دستیاب ہی نہیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے یوٹیلٹی سٹور کبھی ریلیف کا باعث تھے تاہم اب یہاں بھی دام عوام کی پہنچ میں نہیں رہے۔