اسلام آباد(ملک منظور احمد)اسلام آباد میں تعنیات چین کے سفیر مسٹرنونگ رونگ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ہے چین اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دورمیں داخل ہو گئے ہیں سی پیک کا منصو بہ پاکستان کی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر کا کہناتھا کہ خطہ میں پائیدا رامن اور استحکام میں پاکستان کااہم کردار ہے چین او ر پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں بہت اضافہ ہوا ہے اور علاقائی امن استحکام میں چین پاکستان کا اہم اتحادی ہے ۔
