لندن(ڈاکٹر اختر گلفام سے)دوسروں کی جانیں لینے والے دہشت گرد اپنی جانیں بچانے کے لے روپوشی اختیار کرنے لگے ۔افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حالیہ دنوں میں اہم کمانڈروں سمیت کیی مطلوب دہشت گرد مارے جانے کے بعد کالعدم دہشت گرد تنظیم میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس کے دہشت گرد اپنی جانیں بچانے کے لیے چھپنیے لگے ہیں ،برطانیہ پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں انھیں پاکستانی ادارے نشانہ بنا رہے ہیں،لہذا انہوں نے اپنے دہشت گردوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ وہ افغانستان میں رو پوشی اختیارکرلیں،بلاضرورت سفر نہ کریں اور بلا اجازت کسی سے نہ ملیں۔ذرایع کے مطابق ٹی ٹی پی کے کیی مطلوب اور اہم کمانڈر افغانستان میں مارے جا چکے ہیں اور تنظیم کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں پاکستانی ادارے افغان طالبان کی مدد سے نشانہ با رہے ہیں،یہ صورت حال دہشت گردوں کے لے بالکل نیی ہے ،جس سے ٹی ٹی پی دہشت گرد مایوسی اور اختلافات کا شکار ہیں اور وہ اپنی جانیں بچابے کے لے چھپنے لگے ہیں۔






































