تازہ تر ین

آسٹریلوی کرکٹر مائیکل نیسر دورہ پاکستان سے باہر

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکل نیسر سائیڈ اسٹرین کی اسکین رپورٹ آنے کےبعد دورہ پاکستان سے باہر ہوئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مائیکل نیسر کی سائیڈ اسٹرین انجری کی تصدیق کی ہے جس کے بعد فاسٹ بولر مارک اسٹیکٹی کو نیسر کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برینڈن ڈوگٹ بھی بطور بیک اپ کھلاڑی آسٹریلین اسکواڈ میں شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ مائیکل نیسر کوئنز لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے اور ان کی فی الحال کرکٹ میں واپسی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain