تازہ تر ین

اونٹ کی سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پروائرل

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے والہانہ ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔
سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ اپنے سابق مالک کے گرد گردن لپیٹے کھڑا ہے اورباربار ان سے اپنے پیارکا اظہارکررہا ہے۔
اونٹ کے مالک نے کچھ عرصہ قبل اپنا اونٹ فروخت کردیا تھا۔اپنے سابق مالک کودیکھ کراونٹ ان سے لپٹ گیا اوراداسی کے عالم میں اپنی محبت کا اظہارکرتا رہا۔ سابق مالک بھی اپنے اونٹ سے مل کراداس ہوگیا۔
اونٹ کی اپنے سابق مالک سے لگاؤ اورمحبت کی ویڈیو 20 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اونٹ سعودی ثقافت کا اہم ہے اورکسی کواونٹ تحفے میں دینا بہت قیمتی اورباعزت تحفہ سمجھا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain