ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے روایتی حریف بھارت کے خلاف جیت اور ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کرنے پر نظریں جما لیں ۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم موجود ہے جہاں وہ 4 مارچ سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں حصہ لے گی ۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 6 تاریخ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف شیڈول میں فتح کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روایتی حریف پاک بھارت کے درمیان میچ خصوصی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، اس سے دونوں ملکوں کی ویمن کرکٹرز کو چیلنجز کا نیا جذبہ ملے گا۔






































