لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کےدوسرے مرحلے میں بھی کراچی کنگز شکست کی دلدل سے نہ نکلے سکے اور ملتان سلطانز 7 وکٹ کی فتح کے ساتھ سرخرو ہوگئے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی ۔
کراچی کنگز کے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود 6 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 76 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔
بابر اعظم صرف 2، شرجیل خان 36، جوئے کلارک 40، قاسم اکرم 13 اور روحیل نذیر اور محمد نبی 21، 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عماد وسیم 32، کرس جورڈن صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کے رومان رئیس، موزاربانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور شاہنواز دھانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا۔