تازہ تر ین

ملکہ برطانیہ کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا

برطانیہ : (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے جسم کی نقل و حرکت میں مسائل کی شکایت کی ہے۔
ونڈسر کاسل میں بحریہ کے دو سینیئر افسران سے ملاقات میں ملکہ الزبتھ کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ حرکت میں دشواری کی شکایت کر رہی ہیں۔
ملکہ الزبتھ نے افسران سے ملتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں ہل نہیں پا رہی۔ انہوں نے اپنی بائیں ٹانگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں تکلیف ہے۔
تاہم ملکہ برطانیہ کی تکلیف سے متعلق بکنگھم پیلیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
رواں ماہ کے آغاز میں ملکہ نے شاہی تخت سنبھالنے کی 70 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain