لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 175 پلس اسکورکرکےحریف ٹیم کو دباؤ میں لائیں گے، میچ میں پوری قوت لگائیں گے۔
شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد کی قیادت سنبھالنے والے آصف علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں،کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، تمام کھلاڑی پرفارم کرکےآئیں گے، پی ایس ایل میں اچھا موقع ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔
