ریوڈی جنیرو: (ویب ڈیسک) برازیل میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 104 افراد مرچکے ہیں، 35 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیلابی ریلے کے باعث 54 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ حالیہ بارشوں سے 1932 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔





































