لاہور: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
اوپنر بلے باز محمد حارث نے 32 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، یاسر خان نے 35 رنز بنائے، حضرت اللہ زازائی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے علاوہ یاسر خان نے 35، شعیب ملک 38 اور رادر فورڈ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین جب کہ وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
