تازہ تر ین

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں اعظم خان کا لاٹھی چارج بھی کسی کام نہ آیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے شکست سے دوچار کردیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 24 ویں میچ میں شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی نے کی جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد تھی۔
پشاور زلمی کے 207 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 5 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 46 رنز بناکر پویلین لوٹے، مبصر خان نے 21، دانش عزیز نے صفر، لیام ڈاسن نے 4 کپتان آصف علی نے 11 اور فہیم اشرف نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔
وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 44 گیندوں پر 85 رنز کی کی باری کھیلی اور وہاب ریاض کی گیند پر بین کٹنگ کو کیچ دے بیٹھے۔
سلمان ارشاد نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان وہاب ریاض نے 2 وکٹ حاصل کیں، حسین طلعت اور بین کٹنگ نے 1،1 شکار کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حارث نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔
حضرت اللہ زازائی 13، محمد حارث 70، یاسر خان 35، شعیب ملک 38، ردرفورڈ 16، لیام لیونگسٹون 9، بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 8 اور عثمان قادر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وقاص مقصود نے 2، مرچنٹ ڈی لینگ، لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain