تازہ تر ین

سائنسدانوں نے انسانی دل کے عضلات سے مصنوعی مچھلی بنا ڈالی

لندن: (ویب ڈیسک) ہارورڈ یونیورسٹی اور ایموری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انسانی دل کے عضلات سے مصنوعی مچھلی بنا ڈالی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کی تیاری مستقبل میں مصنوعی دل کی تیاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، مچھلی ایک دھڑکتے دل کے ساتھ خودکار انداز میں تیرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے خراب دل کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کو نیا دل لگانے میں مدد ملے گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عضلات سے دل کی تیاری ممکن ہے لیکن اس کی دھڑکن کو مستقل برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain