تازہ تر ین

شادی کی تقریب کے بعد دلہا، دلہن کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں شادی کی تقریب کے چند منٹ بعد ہی دلہا دلہن اور ان کے عزیز و اقارب کے بیچ مار پیٹ اور گالم گلوچ کا واقعہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک ویڈیو میں سڑک پر دلہا اور دلہن کے درمیان جھگڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ جھگڑے کی ابتدا تلخ کلامی سے ہوئی اور پھر اس نے مار پیٹ کی صورت اختیار کر لی۔
بعد ازاں دلہا دلہن کے رشتے دار بھی جھگڑے میں شامل ہو گئے۔ آخر کار واقعے کا انجام دلہن کے زخمی ہو کر زمین پر گر جانے کی شکل میں سامنے آیا۔ دلہن کے عروسی جوڑے پر خون کے دھبے بھی نظر آئے۔
سیکورٹی اہل کار جھگڑے کے مقام پر پہنچ گئے جس کے بعد صورت حال قابو میں آ گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain