تازہ تر ین

کارحادثے میں مرنے والے جانور اب مینو میں شامل

وائیومنگ: (ویب ڈیسک) امریکا میں کئی مقامات پر جانور گاڑیوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اس ضمن میں ریاست وائیومنگ نے اب ان جانوروں کو کھانے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دی گئی اب وائیومنگ گیم اینڈ فش ڈپارٹمنٹ کے مطابق نیا قانون آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ کار حادثے کے شکار جانور کا گوشت کھاسکتے ہیں حتی کہ سڑک کنارے پڑے جانوروں کو بھی پکا کر کھایا جاسکتا ہے۔
وائیومنگ گیم ایںڈ فِش کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی 511 ایپ پر مردہ جانور کی درخواست کی جاسکتی ہے اور ادارہ اس کی اجازت دے گا اور اگر اس کے علم میں کوئی جانور ہوا تو وہ اس کی نشاندہی بھی کرے گا۔ اجازت ملنے کے بعد آپ کو حادثات میں مرنے والے جانور کی لاش اٹھانے کی اجازت ہوگی۔
یہ ایپ آف لائن بھی کام کرسکتی ہے تاہم صرف بھینسے، ہرن ، جنگلی ٹرکی اور پرونگ ہارن ہرن اٹھانے اور کھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ قانون کے تحت پورا جانور ہی لے جانے کی اجازت ہوگی کیونکہ اگر کوئی مرے ہوئے جانور کی ران اتارنا چاہے تو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح ایک ریاست سے مردہ جانور دوسری ریاست لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے۔ اس کا گوشت کسی خیراتی اداروں کو بھی نہیں دیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ وائیومنگ ایک سرسبز علاقہ ہے جہاں ہر سال 6 ہزار کے قریب ہرن، جنگلی بلیاں اور بھینسے وغیرہ سڑک حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain