تازہ تر ین

پی ایس ایل 7: لاہورقلندرز کا اسلام آباد یونایئٹڈ کوجیت کیلئے 198 رنزکا ہدف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونایئٹڈ کو 198 رنز کا ہدف دیدیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔
اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain