کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے پی ایس ایل سے متعلق الزامات کا سن کر مایوس ہو گئے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں کبھی بھی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی، فالکنر نے بےبنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی کو نقصان پہنچایا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے خلاف کسی کو بھی بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
