لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ردر فورڈ ایونٹ سے دستبردار ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پشاور زلمی کے لیفٹ ہینڈ بیٹر نے لکھا کہ پاکستان میں گزرے وقت سے بہت محظوظ ہوا۔ ذاتی وجوہات کی بناء پر گھر واپس جا رہا ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ پشاور زلمی کے لیے نیک تمنائیں ، میں وطن واپس پہنچ کر اپنے گھر سے ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔