مانچسٹر: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کیرئیر کی اہم فائٹ ہار گئے، برطانوی حریف کیل بروک نےعامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔
مانچسٹر ایرینا میں کھیلی گئی فائٹ میں عامر خان کے برطانوی حریف رنگ میں چھائے رہے، کیل بروک نے فائٹ کے دوران عامر خان پر تابڑ توڑے حملے کیے۔
ریفری نے چھٹے راؤنڈ میں باؤٹ کو روک دیا، 12راؤنڈ ز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہو گئی، عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔






































