تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے منافع خور مافیا کی چاندی، ازخود نرخ بڑھا دیئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، مہنگے داموں اشیاء کی فروخت سے غریب و متوسط طبقہ کیلئے دو وقت کے کھانے کا انتظام بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا، بڑھتی مہنگائی سے عوام ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہر شے پر اثرانداز ہورہا ہے، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو تک اوسط اضافہ کردیا گیا ہے۔ 50 سے 60 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادرک 300 اور لہسن 4سو روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہورہے ہیں، دالوں کی قیمت بھی 5 سے 15روپے تک بڑھا دی گئی۔ مسور کی دال 210 سے بڑھ کر 220 روپے، مونگ 260 روپے سے بڑھ کر 280 روپے اور دال چنا 210 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔
چینی کی ہول سیل قیمت تین سے پانچ روپے اضافے 85 روپے اور ریٹیل میں 93 سے 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چکن کی قیمت 280 سے بڑھ کر 350روپے تک ہو گئی۔
بکرے اور گائے کا گوشت سرکاری قیمت کے برعکس پہلے ہی دگنی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ فی لیٹر دودھ 120 سرکاری قیمت کے برعکس 140روپے میں بک رہا ہے۔ قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت دس روپے اضافے سے 170روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ گھی اور تیل 380 سے 440 روپے فی کلو قیمت پر بیچا جارہا ہے جبکہ فی کلو قیمت میں 80 روپے تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
فلور ملز کی جانب سے فی کلو آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ چائے کی پتی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مہنگے داموں پھلوں کی خریداری غریب و متوسط طبقہ کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔
پٹرولیم منصوعات کی قیمت میں اضافے اور انتظامیہ کی نا اہلی و مجرمانہ غفلت کے باعث مفاد پرست عناصر کی لوٹ مار کا موقع مل گیا ہے، سرکار کی رٹ نہ ہونے کے باعث ہول سیل مارکیٹوں ، مرکزی بازاروں ، سبزی و فروٹ منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور منافع خور مافیا کی من مانیا عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
پرائس کنٹرول اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث مرکزی بازاروں اور مارکیٹوں میں انتظامیہ بشمول کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ گرانفروشی سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain