تازہ تر ین

انجریز کھلاڑیوں کیلئے درد سر بن گئیں، نواز آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ہونے والی انجریز کھلاڑیوں کے لئے درد سر بن گئیں، سپنر محمد نواز انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب نہیں ہونگے ۔
ٹیم مینجمنٹ نے حسن علی کی پی ایس ایل میں کارکردگی نہ ہونے پر پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، فاسٹ باؤلر گروئن انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز بھی نہیں کھیل رہے ۔
ذرائع کے مطابق حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ریزرو سے پروموشن دے کر پلئینگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، محمد نواز کے متبادل کھلاڑی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، متبادل کھلاڑی کا فیصلہ دو سے تین روز تک کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain