تازہ تر ین

پاکستانی ٹیم کے آسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد چل بسے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد چل بسے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے باعث ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر سے ہو گی، ٹیٹ کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ اگلے چند روز میں کنفرم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain