آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا لگا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی۔
پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔
پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے۔ ان کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ شروع ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم 24 سال کےبعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا۔