لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 جاری ہے، ایونٹ میں آج پلے آف مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جارہا ہے، محمد رضوان سلطانز اور شاہین شاہ آفریدی قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل سیون میں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، کراچی میں ہونے والا مقابلہ سلطانز کے نام رہا تو لاہور میں قلندرز نے میدان مار لیا۔