تازہ تر ین

پی ایس ایل سیون، پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کا پہلا ایلیمینٹر آج کھیلا جائے گا، نمبر تین پشاورزلمی اور چوتھی پوزیشن پر براجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا، فاتح کپتان کا 25 فروری کو لاہورقلندرز سے جوڑ پڑے گا۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کی رونقیں عروج پر ہیں۔ پی ایس ایل سیون کے پہلے ایلیمینٹر میں آج نمبر تین پشاور زلمی اور فورتھ پوزیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں تاریخ ساز زور میچ شام ساڑھے سات بجے ہی شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل اور پلان بھی فائنل ہیں، آر یا پار کے میچ میں جیتنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کے لیے ایک امتحان پاس کرنا ہو گا، ہارنے والے سکواڈ کی ایونٹ سے چھٹی ہو جائے گی۔
ساتویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں، ایک ایک میچ جیتا، مجموعی طور پر آخری پانچ مقابلوں میں زلمی کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain