کراچی: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ قوانین پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر امریکی اداروں نے نیشنل بینک پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔
فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2014 میں نیشنل بینک کی نیویارک برانچ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جو عملدرآمد کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ سال 2016 میں فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا۔
فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا کے مطابق سال 2016 کے بعد بھی اس معاہدے اور انٹی منی لانڈرنگ قوانین پر پوری طرح عمل نہیں کیا جس کے باعث فیڈرل ریزرو آف امریکا نے 2 کروڑ 40 لاکھ اور نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا نیشل بنک پر جرمانہ عائد کردیا۔